ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب کابینہ نے لاک ڈاؤن یکم مئی تک بڑھایا

پنجاب کابینہ نے لاک ڈاؤن یکم مئی تک بڑھایا

Fri, 10 Apr 2020 21:07:22    S.O. News Service

ہریانہ،10؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا وائرس وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے پورے ملک میں 25 مئی سے نفاذ لاک ڈاؤن پنجاب کی حکومت نے یکم مئی تک بڑھا دیا ہے۔ یہ فیصلہ آج پنجاب کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ یہ اطلاع پارلیمانی معاملوں کے وزیر برہم موہندر نے یواین آئی کو دی۔

اڑیسہ کے بعد پنجاب یہ فیصلہ کرنے والا ملک کا دوسرا صوبہ بن گئی ہے۔ ریاست میں کل تک بارہ کورونا سے متاثر مریضوں کی موت ہوچکی ہے اور 140 تک پازیٹیو معاملے سامنے آچکے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی صورت حال پر برے اثرات کے باوجود کورونا بحران پر قابو پانے کے لئے کابینہ کو یہ سخت فیصلے کرنے پڑے۔ اس سے پہلے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے کہا تھا کہ حکومت لاک ڈاؤن کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ پابندیاں ختم کرنے کے سلسلے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔


Share: